28 نومبر 2014 - 16:38
قفقاز کے شیخ الاسلام کی رہبر انقلاب سے ملاقات

قفقاز کے مسلمانوں کے مذہبی پیشوا شیخ الاسلام پاشازادہ نے اپنے دورہ ایران کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قفقاز کے مسلمانوں کے مذہبی پیشوا شیخ الاسلام پاشازادہ نے اپنے دورہ ایران کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ قفقازی نیوز ایجنسی آپا کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں رہبرانقلاب اسلامی نے انتہاپسند مذہبی گروہوں سے متعلق مسائل اور ان مسائل کو دورکرنے کی راہوں پر روشنی ڈالی ۔ اس ملاقات میں تاکید کی گئی کہ دین کے نام پر انجام پانے والے ان گروہوں کے جرائم کا اسلام سے کوئی تعلق نہيں ہے اور درحقیقت یہ اسلام اور انسانیت کے خلاف سازش ہے۔ شیخ الاسلام پاشازادہ نے اپنے دورہ ایران میں آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی اور آیت اللہ جعفر سبحانی سے بھی ملاقات کی۔ شیخ الاسلام پاشازادہ نے ان ملاقاتوں میں اس بات پرتاکیدکرتے ہوئے کہ ایران اور آذربائیجان کے تعلقات دوستی اور برادری کے اصولوں پر استوار ہیں کہا کہ ایران اور آذربائجان کے مشترکہ دینی اقدار باہمی تعلقات کے استحکام میں اہم کردار کےحامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲